کراچی : پی ٹی آئی وومن ونگ کراچی کی جانب سے خواتین کنونشن کا انعقاد آج 8 جنوری کوہوگا جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔
کنونشن میں پی ٹی آئی چئیرمن عمران خان کراچی کی خواتین سے خطاب کریں گے،کنونشن کی صدارت صدر وومن ونگ کراچی فضہ ذیشان سمیت دیگر عہدیداران کریں گی۔
تقریب میں مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر ، مرکزی صدر وومن ونگ کنول شوزب بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
