Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی اور حیدر آباد میں 15 جنوری کو بلدیاتی الیکشن ہی ہونگے , تیاری مکمل | زرائع نیوز

کراچی اور حیدر آباد میں 15 جنوری کو بلدیاتی الیکشن ہی ہونگے , تیاری مکمل

کراچی : ایم کیو ایم کی تمام تر کوششوں کے باوجود الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدر آباد میں 15 جنوری کو الیکشن کرانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ محفوظ کیا گیا فیصلہ کل سنائیں گے جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن اب ملتوی نہیں ہوں گے بلکہ 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی جانب سے لگایا گیا دہری لسٹوں کا الزام الیکشن کمیشن کی جانب سے رد کیے جانے کا امکان ہے۔ بلدیاتی الیکشن پرانی فہرستوں پر ہی ہوں گے۔