کراچی: 15 جنوری کو کراچی کے ہر حلقے میں تیروں کی بارش ہوگی،پیپلز پارٹی وہ واحد پارٹی ہے جس کے امیدوار ہر حلقے سےالیکشن لر رہے ہیں15 جنوری کے بعد کراچی شہر پر عوام راج کرے گی پیپلز پارٹی کو جب بھی موقع ملا ہم نے اس شہر اور عوام کی بلا تفریق اور رنگ و نسل خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے شہید زوالفقار علی بھٹو نے کہا ہے کہ ایک میں بھٹو ہوں اور ایک تم بھٹو ہو۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے تحت بلاول چورنگی تا اسٹار گیٹ تک “کراچی سب کے لئے” کے عنوان سے نکالے جانے والی ریلی سے پیپلز کے صوبائی و کراچی ڈویژن کے قائدین نے کیا۔
ریلی سے پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، کراچی ڈویژن کے صدر و صوبائی وزیر سعید غنی، پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری و سینیٹر وقار مہدی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ 15 جنوری کو کراچی کے ہر حلقے میں تیروں کی بارش ہوگی، پیپلز پارٹی وہ واحد پارٹی ہے جس کے امیدوار ہر حلقے سےالیکشن لر رہے ہیں، ہمارے امیدواروں اور کارکنوں نے اس شہر کے امن اور ترقی کے لیئے اپنی جانوں کے نزرانے پیش کیے مگر جابر اور ظالم کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکے۔
ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی کراچی کے صدر و صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو جب بھی موقع ملا ہم نے اس شہر اور عوام کی بلا تفریق اور رنگ و نسل خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔
سعید غنی نے مزید کہا کہ 15 جنوری کے بلدیاتی انتخابات میں انشاءاللہ کراچی کا میئر اور ڈپٹی میئر ہمارا ہوگا اور آنے والے جنرل الیکشن میں صوبائی و قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان بھرپور تعداد میں کامیاب ہونگے۔
پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری و سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ ہم کراچی میں ترقیاتی کام اور عوامی خدمت کر رہے ہیں، ہم نے شہر کے تمام نام نہاد ٹھیکیداروں کی سیاست ختم کردی، ہمارے چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے محترمہ بےنظیر بھٹو کی شہادت پر اشتعال میں آنے کے بجائے “جمہوریت بہترین انتقام ہے” کا تاریخی نعرہ دیا، ہم اس فلسفے پر بھرپور یقین رکھتے ہیں، 15 جنوری کو عوام اپنے شہرِ کراچی رونقوں اور اپنے آنے والی نسلوں کی خوشحالی کے لیئے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیکر شہر کو یر غمال بنانے اور سبز باغ دکھانے والوں سے بدلہ لے لیں گی۔
ریلی میں جاوید ناگوری، شاہدہ رحمانی، آصف خان، لیاقت آسکانی، سلمان مراد ، خلیل ہوتھ، جاوید شیخ، راشد خاصخیلی، مدنی رضا کے علاوہ پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی شارع فیصل پر آنے والے تمام پیڈسٹیرین بریجز سے عوام نے ریلی کے شرکاء پر بھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے پاکستان پیپلز پارٹی کی ریلی کے شرکاء سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
