Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ڈاکٹر سارہ خودکشی کیس : گرفتارملزم شان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا | زرائع نیوز

ڈاکٹر سارہ خودکشی کیس : گرفتارملزم شان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا

کراچی:جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی مظہر علی نے سی ویو دو دریا سے ڈاکٹر سارہ کی لاش ملنے سے متعلق کیس میں گرفتار ملزم ڈاکٹر شان کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی ہے پیر کو پولیس نے ملزم ڈاکٹر شان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلیے جوڈیشل مجسٹریٹ مظہر علی کے روبرو پیش کیا پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں قتل کی دفعہ کا اضافہ کیا ہے مقتولہ ڈاکٹر سارہ کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا ہے ۔

مقدمے میں ویٹنری اسپتال کے ڈاکٹر شان سلیم کو گرفتار کیا ہے ملزم کے موبائل فون کا فارنزک کیا جارہا ہے نامزد ملزمہ بسمہ کو فی الوقت گرفتار نہیں کیا ہے۔

عدالت نے ملزم سے استفسارکیا کہ آپ بتائیں معاملہ کیا ہے ملزم نے بتایا کہ سارہ ہمارے اسپتال میں کام کررہی تھی وقوعے کے روز سارہ اسپتال سے اکیلے نکلی تھی مجھے جھوٹے مقدمے میں پھنسایا جارہا ہے۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ عینی شاہد نے بتایا لڑکی سمندر کنارے اکیلے بیٹھ کر رو رہی تھی ،واقعہ تین روز پرانا ہے بظاہر دیکھنے میں لاش 3 روز پرانی نہیں لگتی، تفتیشی افسرپوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں صورتحال واضح ہوگی ۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسارکیا کہ آپ کو یہ مقدمہ کیا لگتا ہے؟تفتیشی افسر نے بتایا کہ اسپتال میں 2 لڑکیاں کام کرتی تھیں ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتولہ اسپتال سے غصے میں نکلی تھی ممکنہ طور پر حسد بنیادی وجہ ہوسکتی ہے۔

تفتیشی افسر نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور کہا کہ ملزم سے تفتیش اورسی آر او کے لئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔عدالت نے ملزم شان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاعدالت نے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔