Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
14 تا 17 جنوری کراچی یخ بستہ ہوائوں کی لپیٹ میں ہوگا | زرائع نیوز

14 تا 17 جنوری کراچی یخ بستہ ہوائوں کی لپیٹ میں ہوگا

کراچی: کراچی والے تیار ہوجائیں،13 جنوری سے سردی کی شدت بڑھے گی، پارہ سنگل ڈیجٹ میں آنے والا ہے۔موسمیاتی تجزیہ کارجواد میمن کے مطابق 14 جنوری سے سردی کی لہر پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ 13 جنوری سے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہونا شروع ہو جائے گا، 14 سے 17 جنوری کے دوران کراچی میں رات کا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آ سکتا ہے۔

جواد میمن نے بتایا کہ اس دوران کراچی کے مضافات میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی گر سکتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سردی کی یہ لہر 18 جنوری تک ملک پر اثرانداز رہے گی، جس کی شدت بلوچستان میں زیادہ رہے گی۔جواد میمن نے بتایا کہ اس دوران سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 0 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق مغربی ہوائوں کے سلسلے کے سبب 12 جنوری سے کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی نئی لہر متوقع ہے جس میں کم سے کم پارہ سات ڈگری تک گرسکتا ہے اور سرد ہوائیں ایک ہفتہ جاری رہ سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ نئے مغربی سسٹم کے نتیجے میں 12 جنوری سے کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی شدید لہر متوقع ہے، نئی مغربی لہر کی وجہ سے کراچی کا کم سے کم پارہ(سنگل ڈیجیٹ میں 7 ڈگری) ریکارڈ ہوسکتا ہے، اس دوران کراچی اور دیہی سندھ کے اضلاع میں یخ بستہ ہوائیں چل سکتی ہیں، سردی کی نئی لہر ایک ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے۔