Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ملک بھرمیں ایل پی جی پر فی کلو 50 روپے بڑھا دیے گئے | زرائع نیوز

ملک بھرمیں ایل پی جی پر فی کلو 50 روپے بڑھا دیے گئے

کراچی : ملک میں ایل پی جی مافیا بھی سرگرم، فی کلو پر 50 روپے اضافے کے بعد قیمت 255روپے تک پہنچ گئی۔چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا کہ سوئی گیس کی بندش اور سردی کی آڑ میں ایل پی جی مافیا سرگرم ہے۔

اوگرا نے ماہ جنوری کے لیے ایل پی جی کی قیمت 204 روپے فی کلو مقرر کی تھی، گھریلو سلینڈر کی قیمت 2411.43 روپے اور کمرشل سلینڈر 9278 روپے مقرر تھی۔چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بلیک مارکیٹنگ مافیا نے ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو اضافہ کر دیا۔

مارکیٹ میں ایل پی جی 250 سے 255 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔عرفان کھوکھر نے بتایا کہ اس وقت گھریلو سلنڈر 3000 روپے اور کمرشل سلنڈر 11350 روپے تک پہنچ گیا ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں میں ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔چیئرمین عرفان کھو کھر نے مزید کہا کہ مافیا کے خلاف ایکشن نہ لیا گیا تو احتجاج کریں گے۔