Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اسلام آباد:‌ پروگرام کی شوٹنگ کے دوران اسٹیج گرنے سے متعدد افراد زخمی | زرائع نیوز

اسلام آباد:‌ پروگرام کی شوٹنگ کے دوران اسٹیج گرنے سے متعدد افراد زخمی

اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت میں ایک مقامی ٹی وی چینل کے تفریحی پروگرام کی ریکارڈنگ کے دوران اسٹیج گرنے سے کم از کم 70 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جمعے کی رات ٹی وی چینل اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’عیدی سب کے لیے‘ کی ریکارڈنگ اسلام آباد میں واقع ایک نجی رہائشی سوسائٹی بحریہ انکلیو میں کی جا رہی تھی۔

اطلاعات کے مطابق اس وقت وہاں سو سے زائد افراد موجود تھے۔

بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد میں سے زیادہ تر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس واقعے میں بچ جانے والے افراد میں سے بعض نے تو پہلے ٹی وی چینل کی انتظامیہ میں شامل افراد کو مارا پیٹا جبکہ بعض وہاں پر رکھے ہوئے تحائف اٹھا کر فرار ہو گئے۔

اس حوالے سے آے آر وائی کا موقف جاننے اور مزید معلومات حاصل کرنے کی بارہا کوشش کی گئی تاہم وہاں سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔