کراچی: فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہےکہ بلدیاتی انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی نے ریکارڈ دھاندلی کی، پولیس اور مقامی انتظامیہ نے سہولت کاری کی، الیکشن سے قبل عوام نے کئی مقامات پر بیلٹ باکس پکڑے، جو دھاندلی کا کھلا ثبوت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بدین میں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے تاج ملاح نے مسلح گارڈز کے ہمراہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر گھس کر جی ڈی اے ایجنٹ اور ووٹرز کو تشدد کا نشانہ بنایا، مٹیاری سعید آباد اور دیگر علاقوں میں بھی زرداری لیگ نے ووٹرز پر حملہ کیا۔
ان کا کہناتھاکہ پولیس تماشائی بنی رہی، دھاندلی روکنا بھی الیکشن کمیشن کی زمہ داری ہوتی ہے، جس کو پورا کرنے میں الیکشن کمیشن ناکام رہا، الیکشن نتائج قبول نہیں کریں گے۔
