کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوب رو اور ورسٹائل اداکارہ صباقمر اور اداکار عمران عباس پہلی بار اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
انسٹاگرام پر صبا قمر نے اداکار عمران عباس کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی۔ اس ویڈیو میں دونوں فنکاروں کو لیجنڈری گلوکار مہدی حسن کے گانے مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو، مجھے تم کبھی بھی بھلا نہ سکو گے پر لپ سنک کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
