Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کوسٹ گارڈ کی گوادرمیں کارروائی ، 1500 کلو چرس برآمد | زرائع نیوز

کوسٹ گارڈ کی گوادرمیں کارروائی ، 1500 کلو چرس برآمد

کراچی : پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر کے علاقے پسو میں گاڑی کی تلاشی کے دوران 1500کلو اعلیٰ کوالٹٰی کی چرس برآمد کرلی ۔

پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گوادر کے علاقے پسو اور گنز(بلوچستان)سے بھاری مقدار میں غیر قانو نی اشیا اسمگلنگ ہونے کا خدشہ ہے،جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔ جنرل ایریا پسو کے قریب ایک مشکو ک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کرنے پر ملزمان گاڑی کی رفتار تیز کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔

گاڑی کا پیچھا کرنے پر ملزمان گاڑی چھوڑکر فرار ہو گئے۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر 1500کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی۔

پکڑی جانے والی منشیات کیعالمی مارکیٹ مالیت تقریبا95.55 ملین ڈالرکے لگ بھگ ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔