Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
فیفا پلیئر آف دی ایئر کیلئے نامزدگیوں کا اعلان، رونالڈو شامل نہیں | زرائع نیوز

فیفا پلیئر آف دی ایئر کیلئے نامزدگیوں کا اعلان، رونالڈو شامل نہیں

فیفا پلیئر آف دی ایئر کیلئے نامزدگیوں کا اعلان، رونالڈو شامل نہیں

لندن:فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے سال 2022 میں بہترین کارکرگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے فیفا ایوارڈز کی نامزگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

فیفا مینز پلیئر آف دی ایئر کے ایوارڈ کی نامزدگیوں میں 14 فٹبالرز کے نام شامل ہیں۔ فیفا مینز پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں حال ہی میں ورلڈکپ جیتنے والے ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی اور ان کے ساتھی ایلواریز بھی شامل ہیں۔

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا نام پہلی بار فیفا کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کی نامزدگیوں میں شامل نہیں ہے۔

گزشتہ سال پولینڈ کے رابرٹ لیوانو ڈوسکی نے مسلسل دوسری بار فیفا فٹ بالر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا تھا۔