Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے 35 ارکان کے استعفے منظور کرلیے | زرائع نیوز

اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے 35 ارکان کے استعفے منظور کرلیے

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے 35 ارکان کے استعفے منظور کرلیے۔جن ارکان کے اسعتفے منظور کیے گئے ہیں ان میں عمران خٹک، علی زیدی ، علی امین گنڈا پور، پرویز خٹک، قاسم سوری ، ،اسد قیصر، عطا اللہ، مراد سعید ، عمر ایوب خان،ثنا اللہ مستی خیل ،نور الحق قادری ،، صداقت علی خان اور دیگر ارکان شامل ہیں۔

اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تصدیق کی کہ انہوں نے تحریک انصاف کے 35 ارکان کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے ایوان کی رکنیت سے استعفی دیا تھا تاہم اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کچھ استعفی منظورکے تاہم بقیہ استعفی منظور نہیں کیے اور منظوری کے لیے انہیں فرداً فرداً پیش ہونے کا کہنا تھا۔

تحریک انصاف نے پہلے تو انفرادی طور پر ارکان کی پیشی سے انکار کیا بعدازاں حکومت گرانے اور عام انتخابات کے لیے ارکان کی انفرادی یا اجتماعی پیشی کے لیے ہامی بھری تاہم استعفی منظوری کے مراحل سے نہ گزر سکے۔