Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
داؤد ابراہیم کراچی میں دوسری شادی کرچکے : بھارتی میڈیا | زرائع نیوز

داؤد ابراہیم کراچی میں دوسری شادی کرچکے : بھارتی میڈیا

ممبئی: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کراچی میں مقیم ہے اور اس نے چند ماہ پہلے ہی دوسری شادی بھی کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کے بیٹے علی شاہ نے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کو بیان ریکارڈ کرایا ہے جس میں خاندان سے متعلق تفصیلات بتائی گئی ہیں۔علی شاہ کے مطابق داؤد ابراہیم نے گزشتہ برس ستمبر میں ایک پٹھان خاتون سے شادی کی تھی اور انہوں نے اپنی رہائش بھی تبدیل کی ہے، وہ اب کراچی کے علاقہ ڈیفنس میں نئے گھر میں منتقل ہوگئے ہیں۔

داؤد ابراہیم نے اپنی پہلی بیوی مہ جبیں کو طلاق نہیں دی لیکن وہ ظاہر ایسا کرتے ہیں کہ انہوں نے پہلی بیوی کو چھوڑ دیا ہے۔داؤد ابراہیم کی پہلی بیوی انڈیا میں موجود رشتہ داروں کیساتھ رابطہ میں رہتی ہے۔