فیروز خان کا شوبز شخصیات کو ہتک عزت کا نوٹس

کراچی : پاکستان شوبز کے معروف اداکار فیروز خان نے متعدد شوبز شخصیات کو ہتک عزت کا نوٹس ارسال کر دیا۔

سوشل میڈیا پر فیروز خان نے قانونی نوٹس کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے خود پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگانے والے افراد کے خلاف ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

ہتک عزت کے قانونی نوٹس میں ان کی سابق اہلیہ علیزہ فاطمہ اداکارہ منال خان، ایمن خان، ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے، یاسر حسین، میرا سیٹھی، ثروت گیلانی، گلوکار و اداکار فرحان سعید، گلوکار عاصم اظہر، مصدق ملک اور عثمان خالد بٹ کے نام شامل ہیں۔

فیروز خان کی جانب سے ارسال کئے گئے نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مذکورہ شوبز شخصیات معافی مانگیں یا پھر ہتک عزت کیلئے 20ملین جرمانہ ادا کریں۔فیروز خان کا شوبز شخصیات کو ہتک عزت کا نوٹس

اپنا تبصرہ بھیجیں: