Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
پی ایس ایل 8 : تماشا ایپ پر لائیو اسٹریمنگ, ٹکٹوں کی فرخت کا شیڈول جاری |

پی ایس ایل 8 : تماشا ایپ پر لائیو اسٹریمنگ, ٹکٹوں کی فرخت کا شیڈول جاری

کراچی : پاکستان سپر لیگ سیزن 8 میں لاہور اور راولپنڈی ہونے والے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچز کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی۔ویمن کے نمائشی میچز سپر ویمن اور ایمیزونز کے درمیان کھیلے جائیں گے، ویمن میچز بھی پی ایس ایل کے میچز کی ٹکٹ پر ہی دیکھے جا سکیں گے۔

لاہور میں 19 مارچ کو ہونے والے فائنل کے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 7 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔پریمیئم ٹکٹ چار ہزار جبکہ فرسٹ کلاس 2500 اور 1200 روپے کا ہو گا۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن آج سے شروع ہو گا۔ایونٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔

سپر لیگ آٹھویں ایڈیشن کے میچز اب ملک کے سب سے بڑے مقامی ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ”تماشا“ پر بھی مفت دیکھ سکیں گے۔ وڈیواسٹریمنگ اور تفریحی پلیٹ فارم تماشا، پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے لائسنس یافتہ ڈیجیٹل براڈکاسٹر بن گیا ہے, جس کے تحت پاکستان میں ٹورنامنٹ کے تمام میچز شائقین کرکٹ کے لیے مفت لائیو سٹریم کیے جائیں گے۔

تمام ٹیلی کام کمپنیوں کے صارفین اور اسمارٹ فون استعمال کرنے والے افراد گوگل پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور کے ساتھ ساتھ تماشا کی ویب سائٹ سے تماشا ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرکے پی ایس ایل۔8کے میچوں کی ایچ ڈی لائیو اسٹریمنگ مکمل طور پر مفت دیکھ سکیں گے۔