کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف و خوب رو اداکار عمران عباس نے بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ کام کے تجربے سے متعلق بات کی ہے۔
انسٹاگرام پر عمران عباس سے ۔ایک پرستار نے سوال کیا کہ بالی ووڈ کی اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ کام کا تجربہ کیسا رہا؟۔جواب دیتے ہوئے عمران عباس نے کہا کہ انوشکا ایک بہترین پرفارمر اور فلموں میں شاندار اداکاری کرتی ہیں ۔
