Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
یل خریداری : پاکستان اور روس معاہدہ طے پانے کے قریب پہنچ گئے | زرائع نیوز

یل خریداری : پاکستان اور روس معاہدہ طے پانے کے قریب پہنچ گئے

اسلام آباد: روس سے سستے تیل اور ایل این جی کی خریداری کے معاملے پرپاکستان اور روس کے بین الحکومتی کمیشن کا اجلاس شروع ہوچکا ہے۔

وزارت توانائی کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور کامیاب رہا اور کل تک اس حوالے سے معاہدہ بھی طے ہوسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں روس سے تیل اور گیس کی درآمدی قیمت سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں، دونوں ممالک نے تکنیکی سیشن میں مختلف شعبوں سے متعلق اعداد و شمار کا تبادلہ کیا۔

اجلاس میں تیل اور گیس کے قلیل المدتی، درمیانی مدت اور طویل المدتی روڈ میپ تیار کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستانی وفد نے روسی حکام کو ملک میں تیل اور گیس کی رسد اور طلب کا ڈیٹا فراہم کیا۔

وزارت توانائی کے ذرائع نے بتایا کہ تیل و گیس کی فراہمی کی شرائط، قیمت اور مقدار پر حتمی ورکنگ پیپر تیار کرنے پر اتفاق ہوا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزارتی سطح کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی ایاز صادق کریں گے اور وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک بھی شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق روس کے وزیر توانائی آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ روس سے ایل این جی کا حصو ل اورپاکستان سٹریم گیس پائپ لائن کی تعمیر کامعاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر کاظم نیاز نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ پاکستان اور روس کے بین الحکومتی کمیشن کے اس افتتاحی سیشن کا مقصد مختلف شعبوں میں تعاون کی راہیں تلاش کر کے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا ہے ۔