چین سے ریلوے کی 70 نئی بوگیاں کراچی پہنچ گئیں

کراچی: پاکستان ریلویزکیلئے 70 نئی کوچزلیکرآنے والا بحری جہازکراچی بندرگاہ پرلنگرانداز ہو گیا ہے۔ ان کوچز سےقراقرم،پاک بزنس اورکراچی ایکسپریس کو اپ گریڈ کیا جائیگا۔
کراچی پورٹ پہنچنے والی 70 کوچزمختلف مال بردارگاڑیوں میں بھی لگائی جائیں گی۔چین سے معاہدے کے تحت بوگیوں کی یہ تیسری کھیپ کراچی پہنچی ہے۔
مجموعی طورپر230 کوچز منگوائی گئی ہیں جن میں 100 سے زائد پاکستان پہنچ چکی ہیں۔
نئی کوچزکی آمد مال بردارگاڑیوں کی تعداد میں اضافہ اور فریٹ آپریشن بہترہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: