کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ الیکشن کے معاملے پر جماعتِ اسلامی اور پی ٹی آئی کو قانونی راستہ اختیار کرنے کس نے روکا ہے ؟ ، دونوں جماعتیں قانونی راستہ اختیار کریں تو ہم نہیں روکیں گے۔
بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا مزید کہنا ہے کہ اختلافات کے باوجود بات چیت بہتر حل ہے، سڑکوں پر نکلیں گے تو صورتِ حال خراب ہو گی۔
