Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
امیتابھ کی میسی اور رونالڈو سے ملاقات | زرائع نیوز

امیتابھ کی میسی اور رونالڈو سے ملاقات

ریاض : سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کی فٹبالرز کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی سے ہونے والی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔امیتابھ بچن کنگ فہد انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کرسٹیانو رولینڈو کی ریاض الیون اور لیونل میسی کی پیرس سینٹ جرمین (PSG) کے درمیان دوستانہ مقابلہ دیکھنے کے لیے ریاض گئے تھے۔

بھارتی اداکار کو اس ہائی آکٹین ​​میچ کے افتتاح کے لیے بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔ امیتابھ بچن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خلیجی ملک میں گزرے اپنے یادگار وقت کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔