کراچی کے ساحل سے لیڈی ویٹرنری ڈاکٹر سارہ ملک کی لاش ملنے کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لیڈی ڈاکٹر کے جسم کے مختلف حصوں پر چوٹ کے نشانات پائے گئے، لیڈی ڈاکٹر کی آنکھوں، ناک، ہونٹ اور ایڑھیوں پر نیل پائے گئے۔
رپورٹ کے مطابق سمندر سے برآمد لیڈی ڈاکٹر کی لاش 12 گھنٹے بھی پرانی نہیں تھی، لیڈی ڈاکٹر کے جسم پر موجود تمام چوٹیں موت سے پہلے کی ہیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لیڈی ڈاکٹر کے جسم کی کوئی بھی ہڈی ٹوٹی ہوئی نہیں تھی۔
