کراچی : آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 7روزہ پاکستان یوتھ فیسٹیول کا افتتاح 23جنوری کو ہوگاْ
فیسٹیول میں صبح 10بجے سے مختلف شعبوں میں آڈیشن شروع کیے جائیں گے جس میں مضمون نویسی، مصوری، فوٹو گرافی، ڈانس، گلوکاری، اداکاری اور اردو تقریری مقابلے شامل ہیں جبکہ پاکستان یوتھ فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح معروف ادیب و مزاح نگار انور مقصود ساڑھے تین بجے سہ پہر جون ایلیاءلان میں کریں گے۔
فیسٹیول میں ملک کے معروف گلوکار عاصم اظہر، ساحر علی بگا، احمد جہانزیب، کیفی خلیل، وہاب بگٹی، نتاشا بیگ، ارمان رحیم ، آفاق عدنان، اوج بینڈ، کشمیر بینڈ، مصطفی بلوچ، جیمبروز سمیت مختلف بینڈز اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔
