اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی بریک ڈاؤن کی وجہ سے عوام کی پریشانی پر معذرت کرلی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں اپنی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز بجلی کی بندش کی وجہ سے ہمارے شہریوں کو ہونے والی زحمت پر دلی افسوس کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ میرے حکم پر بجلی کی خرابی کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری جاری ہے، ذمہ داری کا تعین کیا جائے گا۔
