Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
لیاری آپریشن میں‌ پولیس پر حملہ کیس میں بھی عزیر بلوچ بے گناہ قرار | زرائع نیوز

لیاری آپریشن میں‌ پولیس پر حملہ کیس میں بھی عزیر بلوچ بے گناہ قرار

کراچی : انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر حملے سے متعلق پولیس مقابلے اور اقدام قتل کے مقدمے میں عذیر جان بلوچ اور ذاکر ڈاڈا کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر حملے سے متعلق پولیس مقابلہ اور اقدام قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔

پراسیکیوشن ایک بار پھر گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ عدالت نے پولیس مقابلہ اور اقدام قتل کے مقدمے میں عذیر بلوچ اور ذاکر ڈاڈا کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزمان کسی اور مقدمہ میں نامز نہیں تو انہیں رہا ردیا جائے۔ عزیر بلوچ کے وکیل عابد زمان ایڈوکیٹ نے موقف دیا تھا کہ میرے موکلین کیخلاف استغاثہ کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکا ہے لہذا انہیں بری کیا جائے۔

پولیس کے مطابق 2012 میں کلاکلوٹ میں پولیس آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پر حملہ کیا تھا۔ ملزمان کیخلاف تھانہ کلاکوٹ میں پولیس مقابلہ اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔