Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بلدیاتی انتخابات کی حتمی پارٹی پوزیشن , 91 نشتیں لے کر پیپلز پارٹی پہلی پوزیشن | زرائع نیوز

بلدیاتی انتخابات کی حتمی پارٹی پوزیشن , 91 نشتیں لے کر پیپلز پارٹی پہلی پوزیشن

کراچی : بلدیاتی انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن نے حتمی پارٹی پوزیشن تیار کرلی، 229 میں سے 91 نشتیں لے کر پیپلز پارٹی پہلی پوزیشن پر ہے۔جماعت اسلامی نے 85، تحریک انصاف نے 42 نشستیں حاصل کیں، مسلم لیگ (ن) نے 7، جے یو آئی نے 2 جبکہ ٹی ایل پی ایک نشست حاصل کرسکی، ایک نشست آزاد امیدوار نے بھی جیتی۔

الیکشن کمیشن نے 229 یوسیز میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات کا نتیجہ مرتب کیا جبکہ 6 یوسیز پر نتیجہ روک لیا گیا ہے۔6 نشستوں کی سماعت الیکشن کمیشن پاکستان میں ہوگی، 11 نشستوں پر امیدواروں کے انتقال کے باعث انتخابات نہیں ہوئے۔

ضلع وسطی میں 42 میں سے جماعت اسلامی کو 37، پیپلز پارٹی کو 4 نشستیں ملیں، تحریک انصاف ضلع وسطی میں چیئرمین کی ایک نشست حاصل کرسکی۔

ضلع شرقی میں 42 میں سے جماعت اسلامی کو 19، پیپلز پارٹی کو 14 نشستیں ملیں، تحریک انصاف نے 9 نشستیں حاصل کیں۔ضلع ملیر میں 30 میں سے پیپلز پارٹی کو 20، تحریک انصاف کو 4 نشستیں ملیں، جماعت اسلامی نے 3، مسلم لیگ (ن) نے 2 اور آزاد امیدوار نے ایک نشست حاصل کی۔

ضلع غربی میں 25 میں سے پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کو 9، 9 نشستیں ملیں، جماعت اسلامی 5 اور جے یو آئی 2 نشستیں جیت سکی۔ضلع جنوبی میں 25 میں پیپلز پارٹی کو 15، تحریک انصاف کو 9 نشستیں ملیں، تحریک لبیک نے ایک نشست حاصل کی۔

ضلع کورنگی میں 34 میں سے جماعت اسلامی نے 21، تحریک انصاف نے 8 نشستیں جیتیں، پیپلز پارٹی 3، مسلم لیگ (ن) 2 نشستیں حاصل کرسکی۔ضلع کیماڑی میں 31 میں 26 نشستیں پیپلز پارٹی نے حاصل کیں، مسلم لیگ (ن) نے 3، تحریک انصاف نے 2 نشستیں جیتیں۔