Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ن لیگ پنجاب کے الیکشن میں بھاری اکثریت حاصل کرے گی, رانا ثنا | زرائع نیوز

ن لیگ پنجاب کے الیکشن میں بھاری اکثریت حاصل کرے گی, رانا ثنا

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) پنجاب میں بھاری اکثریت حاصل کرے گی، انتخابات میں نوازشریف کی قیادت میں حصہ لیں گے، پہلے خود استعفے دیئے، اب دھکے کھا رہے کہ قبول نہ کئے جائیں۔

انہوں نے لندن میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب میں اکثریت حاصل کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نوازشریف کی قیادت میں اس الیکشن میں حصہ لیں گے، مریم نواز پاکستان جا رہی ہیں، ہم بھی ان کے ساتھ جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پہلے خود ہی استعفے دیئے، اب استعفے واپس کرنے کیلئے دھکے کھا رہے ہیں، اب کہتے ہیں ہمارے استعفے قبول نہ کئے جائیں۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاون کی تحقیقات کیلئے وزیراعظم نے کمیٹی بنا دی ہے، ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔