Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ڈاکو آزاد، پولیس بے بس: کراچی میں مزید 2 شہری قتل | زرائع نیوز

ڈاکو آزاد، پولیس بے بس: کراچی میں مزید 2 شہری قتل

کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران ڈاکووں کے ہاتھوں 2 بے گناہوں کی جانیں چلی گئیں، بلدیہ میں گھر کے واحد کفیل اور اورنگی میں 7 بچوں کا والد نشانہ بن گیا۔

بلدیہ گلشن مزدور میں ڈاکووں نے ڈکیتی کے دوران 18 سالہ نعیم کو قتل کردیا،مقتول کی دادی کہتی ہیں نعیم گھر کیلئے پانی لینے گیا تھا، ادھر اورنگی میں ڈاکووں نے سوزوکی ڈرائیور 55 سالہ واجد کو قتل کردیا۔

مقتول منڈی کے بیوپاریوں کو پک اینڈ ڈراپ دیتا تھا، پولیس کے خوف سے آزاد ڈاکو رواں سال 11 افراد کی جان لے چکے ہیں۔

وارداتوں میں بے گناہ شہریوں کا قتل قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔