دوحہ : ہسپانوی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کے روز الجیسراس میں ایک چرچ پر ایک شخص نے چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ جنوبی سپین کے شہر الجیسراس میں ایک چرچ کو نشانہ بناتے ہوئے چاقو کے حملے میں چرچ کا ایک معاون ہلاک اور ایک پادری شدید زخمی ہو گیا۔
ہسپانوی وزارت داخلہ نے ایک مختصر بیان میں کہا ہےکہ شام آٹھ بجے سے کچھ دیر پہلے ایک شخص نے سفید ہتھیار سے حملہ کیا، جس میں ایک شخص ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے۔حملہ آور کو گرفتار کر کے ہسپانوی نیشنل پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق یہ شخص سان اسیڈرو کے چرچ کے باہر مارا گیا۔ دوسرا چرچ کے اندر زخمی ہوا، وزارت نے ابتدائی طور پر بتایا کہ حملہ سان لورینزو کے چرچ میں ہوا۔
عینی شاہدین کے بیانات کے حوالے سے رپورٹ کیاگیاہے کہ حملہ آور نے چرچ کے معاون کو چاقو سے قتل کیا۔ پولیس نےکہا ہے کہ حملے کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
