سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے روزگار پروگرام کا آغاز

کراچی: ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان ( ای ایف پی) نے سندھ میں سیلاب متاثرین کے بحالی کے کاموں کا آغاز کردیا ہے۔

ای ایف پی کے سیکریٹری جنرل سید نذر علی کی قیادت میں ٹیم نے سندھ کے مختلف دیہاتوں کا سروے کیا جس میں مکینوں سے انٹرویو کیے گئے اور پریشان حال لوگوں کی فوری ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔

ای ایف پی نے سیلاب سے متاثرین سے حاصل معلومات کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن ( آئی ایل او) کے تعاون سے ضلع جامشورو کا علاقے گا ¶ں احمد علی خاصخیلی تحصیل مانجھنڈ میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے کمیونٹی پر مبنی ہنگامی روزگار (ریپڈ انفرااسٹرکچر بحالی) پروگرام شروع کیا ہے۔

ای ایف پی اس منصوبے کے 150سے زائد سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے 4950 دنوں کے لیے ہنگامی بنیادوں پر روزگار کے مواقع پیدا کرے گا جو روزگار کلیدی مقامی انفرااسٹرکچر کی مرمت میں مدد کرے گا جس میں گھروں میں پانی اور نکاسی کے نظام کی بحالی، علاقوں کو صاف کرنا اور کوئی دوسرا نتیجہ خیز کام شامل ہے جس سے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی میں مدد ملے گی جبکہ روزگار کے مواقع سختی سے آئی ایل او کے بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہوں گے۔