Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
گجرنالہ؛ لیز مکانوں کو مسمار نہ کرنے کا حکم |

گجرنالہ؛ لیز مکانوں کو مسمار نہ کرنے کا حکم

گجرنالہ؛ لیز مکانوں کو مسمار نہ کرنے کا حکم

کراچی: لیاقت آباد کے مکینوں کو عدالت عالیہ سے بڑا ریلیف مل گیا جب کہ سندھ ہائی کورٹ نے گجر نالے کے قریب لیز مکانات کو مسمار کرنے سے روکنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسز راشدہ اسد پر مشتمل بینچ کے روبرو گجر نالہ میں تجاوزات کے خلاف کارروائی سے متعلق لیز مکانات مسمار کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 2015 میں عدالت ان مکانات کو قانونی قرار دے چکی ہے، ان مکانات کو بھی توڑنے کے لیے نشانات لگادیے گئے ہیں،لیز مکانات کو مسمار کرنے سے روکا جائے۔

عدالت نے گجر نالے کے قریب لیز مکانات کو مسمار کرنے سے روکنے کا حکم دے دیا،عدالت نے کمشنر، کے ایم سی کچی آبادی اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا، عدالت نے حکم دیا ہے کہ تاحکم ثانی درخواست گزاروں کے مکان مسمار نہ کیے جائیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز



نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔

رمضان المبارک خصوصی ڈسکاؤنٹ آفر۔۔ کم قیمت پر اشتہارات شائع کروانے کے لیے web.zaraye@gmail.com پر رابطہ کریں۔