Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مریم وطن واپس پہنچ گئیں | زرائع نیوز

مریم وطن واپس پہنچ گئیں

لاہور : مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف ابوظبی سے لاہور پہنچ گئیں۔ابوظہبی سے روانگی میں تاخیر کی وجہ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 264 مقررہ وقت سے 25 منٹ لیٹ پہنچیں۔

پرواز پی کے 264 نے سہ پہر 03:26 بجے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔

پی کے 264 کو امارات کے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے پاکستان کے لیے روانہ ہونا تھا جسے سہہ پہر 3:05 بجے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔اسی پرواز میں سوار ایک مسافر محمد ہارون کو دل میں تکلیف ہوئی جس کے باعث پرواز کی روانگی روک دی گئی تھی اور میڈیکل ٹیم نے طیارے میں داخل ہوکر مسافر کا طبی معائنہ کیا جسے بعد میں طیارے سے اتار کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔