Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شازیہ مری نے پی آئی بی کالونی میں بینظیر نشوونما سینٹر کا افتتاح کردیا | زرائع نیوز

شازیہ مری نے پی آئی بی کالونی میں بینظیر نشوونما سینٹر کا افتتاح کردیا

کراچی:وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ میں نہ جائے، اس لیے چند مشکل فیصلے لینے ہوں گے، ملک میں معاشی بحران عمران نیازی کی وجہ سے ہے۔ہفتہ کو وفاقی وزیر شازیہ مری نے پی آئی بی کالونی میں بینظیر نشوونما سینٹر کا افتتاح کردیا، جہاں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد علاج کا فائدہ لے سکیں گے۔

اس موقع پر شازیہ مری نے کہا کہ بچوں کی نشوونما سے متعلق ملک میں 350 سے زائد مراکز قائم کیے گئے۔ نومولود سے لیکر 2 سال تک کے بچے منصوبے سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بدقسمتی سے اسٹنٹنگ گروتھ کا ایشو چلا آرہا ہے، بچے کی گروتھ ٹھیک نہ ہو تو معاشرے میں مختلف مسائل شروع ہوتے ہیں،364مراکز سے متاثرہ خواتین اور بچوں کو علاج کیا جارہا ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ ہمارا ملک اندرونی معاملات سے نمٹ رہا ہے،ملک میں اتحاد و اتفاق ہونا چاہیے،کانٹوں کا سیج پہننا آسان کام نہیں، پاکستان ڈیفالٹ میں نہ جائے، اس لیے چند مشکل فیصلے لینے ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں معاشی بحران عمران نیازی کی وجہ سے ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران نیازی ہمارے نہیں، ملک کے خلاف ہے،جب ہم مدد کرتے ہیں تو وہ تنقید کرتے ہیں، انہیں ہیلی کاپٹر کے مزے لگے ہوئے ہیں،انہوں نے چار برسوں میں ملک کے لیے کیا اچھا کیا بتائیں عمران خان صرف فرح گوگی کی وضاحتیں دے رہے ہوتے ہیں۔