Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
افسران کی کارکردگی، احتسابی عمل شروع کردیا، آئی جی سندھ | زرائع نیوز

افسران کی کارکردگی، احتسابی عمل شروع کردیا، آئی جی سندھ

کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہےکہ جو پولیس افسر کارکردگی نہیں دکھاسکتا، وہ اہم پوسٹ کے قابل نہیں، اسٹریٹ کرائم کی روک تھام سے متعلق اجلاس میں کراچی پولیس چیف سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس سے خطاب میں آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ افسران کی کارکردگی پر احتساب کا عمل شروع کردیا، تھانوں کے افسران کارکردگی پر توجہ دیں، اسنیپ چیکنگ اور پیٹرولنگ مزید سخت بنائی جائے، گرفتار مجرموں سے برآمد اسلحہ اور کیسز کا فیڈ بیک سی ٹی ڈی سے لیں گے۔

آئی جی سندھ نے تقرر، تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کا تبادلہ کرکے انہیں اے وی سی سی کا ایس ایس پی مقرر کیا گیا، ان کی جگہ زبیر نذیر شیخ کو ایس ایس پی ایسٹ تعینات کیا گیا، عرفان علی سموں کو ایس ایس پی کشمور تعینات کیا گیا۔