Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بیلہ : مسافرکوچ کھائی میں جا گری , آتشزدگی, 40 افراد جاں بحق | زرائع نیوز

بیلہ : مسافرکوچ کھائی میں جا گری , آتشزدگی, 40 افراد جاں بحق

حب : بلوچستان کے علاقے بیلہ میں چینکی اسٹاپ کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی مسافر کوچ سے 40 لاشیں نکال لی گئیںاسسٹنٹ کمشنر بیلہ حمزہ انجم ندیم کے مطابق حادثے کی جگہ سے 4 زخمیوں کو بھی نکالا گیا ہے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حمزہ انجم ندیم نے کہا کہ زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دے کر مزید علاج کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گری جس کے بعد اس میں آگ لگی۔

حمزہ انجم ندیم کا کہنا ہے کہ متاثرہ کوچ سے نکالی گئی لاشیں ناقابلِ شناخت ہیں جن کا شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق حادثے کی جگہ پر ریسکیو کا عمل 1 گھنٹے میں مکمل کر لیا جائے گا۔

اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ مسافر کوچ میں 48 افراد سوار تھے جو کوئٹہ سے کراچی جا رہے تھے۔چینکی اسٹاپ کے قریب مذکورہ مسافر کوچ کھائی میں گرنے کے بعد اس میں آگ لگ گئی تھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر کوچ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف , صدر علوی , بلاول بھٹو , آصف زرداری اور وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بیلہ میں کوچ کے المناک حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سی قیمتی جانوں کے ضیاع پر صدمہ ہوا ہے۔