Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے | زرائع نیوز

پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

لاہور : اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 150 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں چند سیکنڈز تک زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔اس دوران لوگ خوف کے باعث کلمے کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے جھٹکے پاکستان سمیت ایران اور افغانستان میں بھی محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا۔