Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف جلاؤ گھیراؤ اورہنگامہ أرائی پر مقدمات درج | زرائع نیوز

پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف جلاؤ گھیراؤ اورہنگامہ أرائی پر مقدمات درج

لاہور : تحریکِ انصاف کے کارکنوں کے خلاف 4 مقدمات درج کر لیے گئے۔

لاہور پولیس کے مطابق مقدمات جلاؤ گھیراؤ اور سرکاری املاک کو آگ لگانے کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمات میں اقدامِ قتل، دہشت گردی اور دیگر دفعات بھی شامل ہیں، ایک مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق شر پسند واقعے کی مجرمانہ سازش عمران خان کی ایماء اور اکسانے پر کی گئی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کو حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف شر پسندی کے لیے اکسایا گیا۔

درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق عمران خان، دیگر قیادت اور کارکنان نے سرکاری اور غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔