لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو اتوار کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے سے روک دیا.
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ لوگ آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کے ساتھ آج بیٹھیں اور میکانزم بنائیں آپ سب مل کر اس معاملے کا حل نکالیں ۔لیکن آپ لوگ سسٹم کو چلنے دیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے حماد اظہر کی دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست پر سماعت کی.. حماد اظہر کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد دفعہ 144 نافذ نہیں کی جاسکتی نگران پنجاب حکومت نے الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد دفعہ144نافذ کی درخواست گزار کی استدعا تھی کہ عدالت نگران پنجاب حکومت کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے اور عدالت مستقبل میں بھی دفعہ144کے حوالے سے گائیڈ لائن جاری کرے عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر جلسہ کرنا ہے تو پندرہ دن پہلے پلان کریں ۔
آپ لوگ آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کے ساتھ آج بیٹھیں اور میکانزم بنائیں ۔آپ سب مل کر اس معاملے کا حل نکالیں ۔
خدا کا واسطہ ہے آپ لوگوں کی زندگی چلنے دیں. آپ لوگ سسٹم کو چلنے دیں ۔عدالت نے سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔
