Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
جنوبی وزیرستان: فورسز کا آپریشن، 8دہشتگرد ہلاک،2 بچے شہید، 2 جوان زخمی | زرائع نیوز

جنوبی وزیرستان: فورسز کا آپریشن، 8دہشتگرد ہلاک،2 بچے شہید، 2 جوان زخمی

پشاور، راولپنڈی:سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے زنگاڑہ خدرخیل میں آپریشن کیاہے جس کے دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے میں آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا لیکن بدقسمتی سے آپریشن کے دوران2جوان زخمی اور 2بچے شہید ہوگئے۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اوردہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا دہشت گردو ں کی جانب سے بھاری اسلحہ اورہتھیاروںکا استعما ل کیا گیا۔

کوہاٹ میں پولیس تھانہ جرما کے قریب آئی ای ڈی دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوگیا ، جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس کے مطابق پولیس تھانہ جرما کے قریب نامعلوم افراد نے بارودی مواد نصب کیا گیا تھا ۔