Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی میں حوالہ ہنڈی کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار | زرائع نیوز

کراچی میں حوالہ ہنڈی کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

کراچی : ڈالرکی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے تحت وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے کمرشل بینکنگ سرکل نے کراچی کے علاقوں کلفٹن تین تلوار اور صدر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیاہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی رابعہ قریشی کی ہدایت پر ٹیم نے مختلف کارروائیوں میں حصہ لیا۔ملزمان بغیر لائسنس کے غیر ملکی کرنسی کی خریدو فروخت میں ملوث تھے۔

ملزمان کے قبضے سے 16320 امریکی ڈالرز 364920 روپے اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں بر آمد کی گئی ہیں۔ملزم عزیز مرچنٹ کو تین تلوار جبکہ ملزم محمد ہمایوں، سلیم الدین اور عثمان عارف کو گولڈ سینٹر صدر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم کے موبائل فونز سے درجنوں ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق پیغامات بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے حکام نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے