Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بینظیرانکم سپورٹ کے تحت کفالت پروگرام میں خواجہ سرا بھی شامل | زرائع نیوز

بینظیرانکم سپورٹ کے تحت کفالت پروگرام میں خواجہ سرا بھی شامل

کراچی : وفاقی وزیرتخفیف غربت،سماجی تحفظ اورچیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پرنہ پڑے اور کوئی بھی اس حق میں نہیں کہ ہمیں قرض لینے پڑیں،وزیراعظم شہبازشریف نے کفایت شعاری اپنانے کے حوالے سے کمیٹی بنائی ہے،گزشتہ حکومت کے فیصلوں کے نتائج آج بھگت رہے ہیں اورآئی ایم ایف سے مذاکرات میں ملکی ترجیحات دیکھی جائیں گی۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے بینظیرکفالت میں خواجہ سراؤں کو شامل کرنیکی تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کے الزامات تشویش ناک ہیں،انکی حکومت میں دہشتگردوں کیلئے جیلیں توڑی گئیں،آصف زرداری کیخلاف الزامات پرعدالت جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب خواجہ سراؤں کی بھی بینظیرکفالت پروگرام سے معاشی معاونت کی جائیگی اوررجسٹرڈ خواجہ سراؤں کو 7 ہزارروپے سہ ماہی ملیں گے۔

تقریب سے بیرسٹرمرتضیٰ وہاب،خواجہ سرا کمیونٹی کے رہنماؤں ڈاکٹرمیرب، بندیا رانی نے بھی خطاب کیا۔