کراچی :ملیر رند گوٹھ میں فلیٹ کی چھت پر پولیس اہلکار کی 7 سالہ بچی سر میں گولی لگنے سے دوران علاج جاں بحق ہوگئی ،اہل خانہ کے مطابق طیبہ پہلی جماعت کی طالبہ تھی۔
مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
ملیرند ی سےجا نان ولد میرس جان کی ڈوبی ہوئی لاش ملی، قائد آباد السید سینٹر کے قریب واقع گھر سے 60 سالہ لالا محمد اقبال کی لاش ملی ۔
گذری پل کے قریب فٹ پاتھ سےنا معلوم شخص کی لاش ملی ، پولیس کے مطابق عمر 60 برس کے قریب ہے۔
