کراچی:قرا یونیورسٹی نارتھ کیمپس میں امیجین انسٹیٹیوٹ آف فیوچر اسٹڈیز میں عالمی یوم تعلیم منایاگیا، جس کا موضوع ”اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف 2030 کے لیے عزم“ تھا۔
اس تقریب میں اخلاقیات،سماجی ذمہ داری اور فیوچر اسٹڈیز کے طلبا و طالبات کے پروجیکٹس، لافٹریوگا،اوپن مائیک سیشن،فیوچرگیمز،میوزیکل کنسرٹ اورمختلف قسم کی معلوماتی تفریحی سرگرمیاں شامل تھیں۔ڈین سوشل سائنسز اورامیجین انسٹیٹیوٹ آف فیوچرا سٹڈیز کے بانی ڈائریکٹرڈاکٹر شمس حامد نے کہا کہ ہم عالمی یوم تعلیم کودلچسپ اورمنفرد طریقے سے منانے پر ہم بے حدخوش ہیں۔
ہمارے طلباءو طالبات کے پروجیکٹس بہت متاثر کن ہیں جن کی کاوشوں پر ہمیں فخر ہے۔ہم اپنے طلباءکو بہتر اور پائیدار معاشرے میں اپنا حصہ ڈالنے کے مواقع فراہم کررہے ہیں۔ جس کے لیے طلباءے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف 2030ءکے لیے اقراءیونیورسٹی نارتھ کیمپس کی وابستگی کو اجاگر کرتے ہوئے اپنے پروجیکٹس کی نمائش بھی کی۔
امیجین انسٹیٹیوٹ آف فیوچر اسٹڈیز کے زیر اہتمام مستقبل میں بھی اس طرح کے منفرد ،انٹرایکٹواور تجربے کی بنیاد پر نمائش ، پینل ڈسکشن، سیمینار،نیشنل اور انٹر نیشنل کانفرنسز بھی منعقد کرواتے رہیں گے۔
