Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
وزیر خارجہ بلاول بھٹو 2 روزہ دورے پر روس پہنچ گئے | زرائع نیوز

وزیر خارجہ بلاول بھٹو 2 روزہ دورے پر روس پہنچ گئے

اسلام آباد،ماسکو : وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری روس کے دو روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے۔

ماسکوپہنچنے پروزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کاروسی وزارت خارجہ کے حکام اورپاکستانی سفیر نے استقبال کیا۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو روسی ہم منصب سرگئی لاروف کی دعوت پر روس کا دورہ کررہےہیں،پاک روس وزرائے خارجہ کی باضابطہ ملاقات آج ہوگی جس میں باہمی دلچسپی کے اموراورعلاقائی صورتحال پر غورکیاجائے گا۔ وزیرخارجہ 6 فروری سے امریکہ کا دورہ بھی کریں گے۔

وہ امریکن کونسل آف چرچز کے دعائیہ ناشتے میں شرکت کریں گے جس کے امریکی صدر جوبائیڈن مہمان خصوصی ہونگے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو 8 اور 18 مارچ کو بھی امریکہ جائیں گے جہاں وہ خواتین سے متعلق کانفرنس اور اسلاموفوبیا کے حوالے سے تقریب میں شرکت کرینگے۔