اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔عمران خان کو نوٹس سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔
نوٹس میں عمران خان کو 14 دن میں غیر مشروط معافی مانگنے کا کہا گیا ہے۔نوٹس کے متن مطابق معافی نہ مانگنےکی صورت میں شہرت کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیاجائے.
آصف علی زرداری کی جانب سے 10 ارب روپے ہرجانہ کا نوٹس بنی گالا کے ایڈریس پر بھجوایا گیا ہے
