Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مہنگائی، معاشی بحران سے کیسے نکلیں گے؟ فرحان سعید کو فکر لاحق | زرائع نیوز

مہنگائی، معاشی بحران سے کیسے نکلیں گے؟ فرحان سعید کو فکر لاحق

کراچی: ملک میں جاری معاشی بحران، بڑھتی مہنگائی اور روپے کی قدر میں کمی پر فنکار بھی بول پڑے ۔پاکستانی گلوکار فرحان سعید نے ٹوئٹر پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اس بحران سے کیسے نکلیں گے؟

انہوں نے لکھاکہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں دیکھا کہ روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مضبوط ہوا ہو۔معاشی بحران پر لوگوں کی غیر سنجیدگی پر افسوس کرتے ہوئے گلوکار نے لکھا کہ ہم ادھر یا ادھر پارٹی میں ہیں لیکن پاکستان میں نہیں ہے، کسی کو فکر نہیں ہے کہ ہم کہاں پہنچ گئے ہیں، کیا ہم نے امید کو ترک کردیا ہے۔