کوہاٹ : تانڈہ ڈیم میں ڈوبنے والے مزید 13 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے 7 بچوں کی تدفین کردی گئی. کشتی بان، محمکہ ایریگیشن کے ایکسی این کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کا واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زیر علاج بچوں کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈیم میں گذشتہ روز کشتی الٹنے سے 25 سے30کے قریب مدرسے کے بچے اور کشتی بان ڈوب گئے تھے جن میں سے 6کو بچا لیا گیا تھا۔ڈپٹی کمشنر فرقان اشرف کا کہنا ہے کہ تمام لاشوں کو اسپتال لے جانے کے بعد ورثاء کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق کشتی میں ملاح اور معلم سمیت 40 بچے سوار تھے، حادثہ کشتی میں اوور لوڈنگ کی وجہ سے پیش آیا۔
