Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
نمازیوں کو خاک و خون میں نہلانے والے انسانیت کے دشمن ہیں، خالد مقبول | زرائع نیوز

نمازیوں کو خاک و خون میں نہلانے والے انسانیت کے دشمن ہیں، خالد مقبول

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پشاور کی مسجد میں نماز کے دوران خودکش بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت اور دھماکے کے نتیجے میں معصوم قیمتی انسانی جانوں کے ضائع ہونے اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مسجد میں بم دھماکہ کرنے اور نمازیوں کو خاک وخون میں نہلانے والے دین اسلام، انسانیت اور پاکستان کے کھلے دشمن ہیں جو دہشت گردی اور قتل و غارت گری کے ذریعہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حکومت سے زخمیوں کے لیے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے حملے میں ملوث دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کیاہے۔

کنوینر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے شہدا کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم متاثرین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔