Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سازش کے تحت ملک کو آگ میں دھکیلا جا رہاہے ، علی زیدی | زرائع نیوز

سازش کے تحت ملک کو آگ میں دھکیلا جا رہاہے ، علی زیدی

کراچی :پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی، جنرل سیکریٹری مبین جتوئی اور پی ٹی آئی سندھ کی کابینہ نے پی ٹی آئی سندھ سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں پشاور کی مسجد میں ہونے والے خودکش حملے اور اسکے نتیجے میں درجنوں افراد کے شہید ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کی نئی لہر انتہائی تشویشناک ہے۔ ملک کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت دہشتگردی کی آگ میں دھکیلا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عدم استحکام اور مہنگائی کا شکار ملک اور اس میں بسنے والے اب مزید کسی نقصان کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ ملک میں قیام امن کے لئے قوم اور سیکورٹی فورسز نے بے تحاشہ جانوں کی قربانیاں دیں ہیں۔ اس قسم کے واقعات ملک کی بقا اور سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔ دہشت گرد اس قسم کی کاروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لئے ٹھوس حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہناتھاکہ ملک میں امن قائم رکھنے کے لئے ادارے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے درجات میں بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔