اسپیشل فورسز کی کثیر الملکی مشترکہ فوجی تربیتی مشق اختتام پذیر

اسلام آباد: پاکستان، قازقستان، قطر، ترکیہ اور ازبکستان کی اسپیشل فورسز کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں ملٹی نیشنل جوائنٹ اسپیشل فورسز ایکسرسائز ابدی بھائی چارہ II مشق کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق دو ہفتے طویل مشق ابدی بھائی چارہ۔ II کا آغاز 17 ستمبر 2023 کو بروتھا میں ہوا۔

کور کمانڈر 11 کور نے مشق کی اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ اور جنرل آفیسر کمانڈنگ سپیشل سروس گروپ کے ساتھ بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

مشق میں شرکت کرنے والے دستوں کے علاوہ دوست ممالک کے افسران نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

مشق کے آخری روز اس میں حصہ لینے والے ممالک کی سپیشل فورسز نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔اس کا مقصد برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور اس کے علاوہ انسداد دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات کے تصورات کے اطلاق میں مدد کے ساتھ ساتھ مستقبل کے فوجی تعاون کیلئےباہمی دلچسپی کے شعبوں کی نشاندہی کرنا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان، قازقستان، قطر، ترکیہ اور ازبکستان کی اسپیشل فورسز کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں ملٹی نیشنل جوائنٹ اسپیشل فورسز ایکسرسائز ابدی بھائی چارہ II کا انعقاد کیا گیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق دو ہفتے طویل ابدی بھائی چارہ۔ II کا آغاز 17 ستمبر 2023 کو بروتھا میں ہوا،اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ اور جنرل آفیسر کمانڈنگ سپیشل سروس گروپ کے ساتھ بطور مہمان خصوصی شرکت کی،شرکت کرنے والے دستوں کے علاوہ دوست ممالک کے افسران نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی، آخری روز اس میں حصہ لینے والے ممالک کی سپیشل فورسز نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: