بھارتی مشن پاکستانی سیٹلائٹ خلا میں لے جائے گا

بیجنگ :چاند کیلئے چین کا نیا مشن چینگ ای 6 پاکستان کے ایک سیٹلائیٹ کو بھی وہاں لے کر جائے گا۔

چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) نے سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر اپنے بیان میں بتایا کہ چینگ ای 6 مشن 2024 کی پہلی ششماہی میں چاند کے لیے روانہ کیا جائے گا۔

یہ مشن پاکستان، یورپین ا سپیس ایجنسی، فرانس اور اٹلی کے پے لوڈ کو اپنے ساتھ چاند پر لے کر جائے گا۔

چینگ ای 6 مشن میں فرانسیسی انسٹرومنٹ موجود ہوں گے جو ریڈیو ایکٹیو گیس کی جانچ کریں گے۔

اسی طرح یورپین ا سپیس ایجنسی کے نیگیٹیو آئیون ڈیٹیکٹر اور اٹلی کے کیلیبریٹ راڈار سسٹم کو بھی یہ مشن اپنے ساتھ چاند پر لے جائے گا۔ بیان کے مطابق پاکستان کے کیوب سیٹ نامی منی ایچر سیٹلائیٹ کو بھی چاند کے مدار پر پہنچایا جائے گا۔ سی این ایس اے نے بتایا کہ بین الاقوامی تعاون میں اضافے کے لیے یہ 4 ممالک کے پے لوڈ اور سیٹلائیٹس کو اپنے ساتھ لے جائے گا۔ چینگ ای 6 چاند کے تاریک حصے میں جاکر وہاں کی سطح سے نمونوں کو اکٹھا کرکے زمین پر واپس آئے گا۔علاوہ ازیں ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کی یادداشت پر دستخط کر دئیے گئے۔سعودی دارالحکومت ریاض میں نگراں وفاقی وزیر عمر سیف اور انجینئرعبداﷲ عامر السواحہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔جس میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اور سعودی حکام کے علاوہ آئی ٹی ماہرین شریک ہوئے۔ملاقات کے بعد دو طرفہ باہمی ایم او یو پر دستخط کیے گئے جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملکر کام کریں گے اور سرکاری سطح کے علاوہ پرائیویٹ سیکٹر کو فروغ دیں گے۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے میں ڈیجیٹل اکانومی کا دو طرفہ معاہدہ بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: